آسٹریلین ٹیم تاریخی دورے پر پاکستان آئی ہوئی ہے اور اب پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا بھی جا رہا ہے۔
اس دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ جارہانہ مزاج آسٹریلین بلے باز ڈیوڈ وارنر بہت ہی خوشگوار موڈ فیلڈ کے دوران بھنگڑا ڈالتے نظر آرہے ہیں، یہ ڈانس وہ پنجابی ڈھول کی دھن پر کر رہے ہیں۔
ابھی کچھ ہی وقت ہوا ہے اس ویڈیو کو شیئر کیے ہوئے مگر یہ فوراََ وائرل ہوگئی ہے اور اب تک اسے 271 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں اور 36 ہزار لوگ اس ویڈیو کو پسند بھی کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیے گئے انتہائی دلچسپ و مزاحیہ تبصروں سے بھی آپکو آگاہ کرتے ہیں۔
مانو موہانن نامی صارف نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں یہ سب سے زیادہ تفریح کرنے والے کھلاڑی ہیں اور اس سے ہم بھی خوب محظوط ہوتے ہیں۔
اشفاق احمد نامی صارف نے لکھا کہ کیا آدمی ہیں، ہم ان کے کھیل، جوش اور جذبے سے پیار کرتے ہیں۔