5 بٹیوں کا باپ ہونے کے ناطے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ عورتیں پوری دنیا کا نظام چلانے کی طاقت رکھتی ہیں۔ تم میں کائنات کی نشونما کرنے، اسے زندہ رکھنے اور اس میں رنگ بنانے کی صلاحیت ہے
یہ الفاظ ہیں سب کے دل عزیز لالہ یعنی مشہور پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی کے جنھوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔ شاہد آفریدی مزید کہتے ہیں کہ “چلیں آج اور آنے والے ہر دن خواتین کا ساتھ دیتے ہیں“ ساتھ ہی انھوں نےbreakthebias یعنی تعصب ختم کرو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور آگے خواتین کے عالمی دن کی مبارک باد دی۔
لالہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی خوبصورت اور یادگار تصویر بھی شئیر کی جس میں ان کی اہلیہ سمیت پانچوں بیٹیاں بھی موجود ہیں۔ شاہد آفریدی پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان ہونے کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں جس کی وجہ سے ان کے مداحوں کو ان کی پوسٹ کا انتظار رہتا ہے۔ شاہد آفریدی کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام بھی سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔