کچھ لمحے پہلے نئے کپڑوں کا آرڈر دیا کیونکہ ۔۔ آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کی موت کے آخری چند لمحوں میں کیا ہوا؟ نئے انکشافات سامنے آگئے

ہماری ویب  |  Mar 07, 2022

سوشل میڈیا پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کا چرچہ کافی ہو رہا ہے، سابق آسٹریلوی کھلاڑی دنیا بھر میں کافی مقبول تھے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی کے حوالے سے بتائیں گے۔

تھائی لینڈ سے آنے والی خبر اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی جب مشہور سابق آسٹریلوی لیجنڈ کھلاڑی شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔

شین وارن کا شمار کھلاڑیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے عرصہ دراز سے کرکٹ کی دنیا میں اپنا سکہ جمائے رکھا۔ شین وارن کے دوستوں کی جانب سے کچھ ایسے انکشافات کیے گئے ہیں جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

شین وارن کے قریبی ساتھی اینڈریو نیوفیتو نے کئی کوششیں کیں مگر وہ اپنے دوست کو زندہ نہ کر سکے۔ دوست جیسے ہی کمرے میں داخل ہوئے تو شین وارن کو غیر معمولی حالت میں پایا تھا، جسے دیکھ کر وہ خود بھی پریشان ہو گئے تھے۔

شین وارن نے موت سے چند لمحے پہلے ایک نئے سوٹ کا آرڈر دیا تھا، جسے وہ پہننے والے تھے اور شاید کہیں جانے والے تھے۔ لیکن شاید قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ساتھ ہی تھائی لینڈ کے اس ولا میں دو تھائی مساج کرنے والوں کو بھی بلایا تھا۔

ڈاکٹر کے مطابق جب ہم شین وارن کے پاس پہنچے تو ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔ لیکن ان کے دوست پھر بھی شین وارن کو زندگی کی طرف لانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی کا کمرہ بھی مکمل طور پر سیٹ ہوا تھا، کسی قسم کی پارٹی کرنے یا لڑائی کے نشانات موجود نہیں تھے۔ واضح رہے شین وارن کو دل کا عارضہ لاحق تھا جبکہ موت سے پہلے انہیں سینے میں بھی تکلیف ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More