بھارت سازشیں نہ کرے ۔۔ 24 سال بعد پاکستان آئی آسٹریلین ٹیم نے بازو پر کالی پٹیاں کیوں باندھی اور فواد چوہدری نے بھارت کو کیا پیغام دے ڈالا؟

ہماری ویب  |  Mar 04, 2022

آسٹریلیا اپنے تاریخی دورے پر پاکستان 24 سال بعد تشریف لائی ہے اور اب پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لیکن ایک حیرت انگیز صورتحال تو تب پیدا ہوئی جب آسٹریلیو ٹیم بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر گراؤنڈ میں اتری تو دیکھنے والے پریشان ہو گئے کہ کیا ہوا۔

ان کا لی پٹیوں کی حقیقت یہ ہے کہ آسٹریلای کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمن راڈنی مارش 74 برس میں انتقال کر گئے ہیں جس کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا نے کی اور انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا اور کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق راڈنی مارش نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

فواد چوہدری کا بھارت کو اہم پیغام:

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور کہا کہ طویل جدوجہد اور انتھک کاوشوں کے بعد پاکستان میں کرکٹ بحال ہو رہی ہے۔

اس موقع پر بھارت کو کہتا ہوں کہ بھارت خطے میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے آگے آئے، بھارت و پاکستان کی اسپورٹس کو آگے بڑھانا چاہیے اور ہندوستان کے ساتھ لوگوں کا رابطہ بحال ہونا چاہیے۔

فواد حسین نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سازشوں کے بجائے پاکستان آ کر کھیلے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کھیلنے آئے۔ مزید انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More