اب پاکستانی فٹ بالرز بھی عالمی فٹ بال لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں ۔۔ جاوید آفریدی کون سے مشہور فٹ بال کلب کی ملکیت حاصل کر سکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 03, 2022

پاکستان میں کچھ شخصیات اس حد تک عوام اور بالخصوص نچلے طبقے میں مشہور ہو گئی ہیں جنہیں اب ہر کوئی جاننے لگ گیا ہے۔

پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں، چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ اور اپنے اخلاق سے لوگوں کا دل جیتنے والے جاوید آفریدی نے کئی مرتبہ صارفین سمیت لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔

اس بار بھی فٹ بال کے مداحوں کے لیے جاوید ایک ایسا ہی قدم اٹھانے جا رہے ہیں جس پر یقینا پاکستان کا ہر شہری فخر محسوس کرے گا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے اس بات کی تصدیق کی ہے وہ چیلسی فٹ بال کلب کی ملکیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان میں جس طرح کرکٹ کے متوالے موجود ہیں، اسی طرح فٹ بال کے چاہنے والے بھی کم نہیں ہیں۔ اور اب کرکٹ کے مداحوں کے بعد جاوید آفریدی فٹ بال فینز کے دل بھی جیتنے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر چیلسی فٹ بال کلب کی ملکیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، خبر سوشل میڈیا پر آتے ہی پاکستانی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، اور مداح جاوید آفریدی کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

جاوید آفریدی اس سے پہلے پشاور زلمی کو بھی پاکستان بھر میں اپنے منفرد اور دلچسپ انداز کی وجہ سے مقبول کرا چکے ہیں، صرف یہ ہی نہیں بلکہ جاوید آفریدی نوجوان کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔ اور انہیں آگے بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

جاوید آفریدی کا وہ خواب آج سچ ہونے کو ہے کہ پاکستانی ٹیلنٹ بھی دنیا بھر میں نمایاں ہو، واضح رہے جب سری لنکن ٹیم پر حملہ ہوا تھا، تو تمام اسپانسرز نے پی سی بی پر سے ہاتھ اٹھا لیے تھے، اس وقت جاوید آفریدی نے پی سی بی سے ڈیل کی اور کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

اگر چیلسی فٹ بال کلب کی ملکیت جاوید آفریدی کو مل جاتی ہے تو اس سے پاکستانی فٹ بالرز اور پاکستانی ٹیلنٹ کے لیے بھی ایک اہم دروازہ کھل سکتا ہے جس سے پاکستانیوں کو بہترین موقع مل جائے گا۔

چیلسی فٹ بال کلب:

چیلسی فٹ بال کلب 1905 میں بنایا گیا تھا، جبکہ اس وقت اس کلب کے سربراہ کا تعلق روس ہے۔ جاوید آفریدی کی جانب سے چیلسی فٹبال کلب خریدنے میں دلچسپی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چیلسی کے موجودہ مالک اور روس سے تعلق رکھنے والے رومن ابرامووچ نے چیلسی کو فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے چیلسی اب تک 2 ٹائٹلز اپنے نام کر چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More