مجھ سے 2 غیر ملکی کھلاڑی نماز کا پوچھتے ہیں ۔۔ کون سے کھلاڑی محمد رضوان کو دیکھ کر دین اسلام سے متاثر ہوئے؟

ہماری ویب  |  Mar 02, 2022

محمد رضوان یہ وہ نام ہے جسے ہر پاکستانی جانتا ہے۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کہتے ہیں کہ حالیہ پی ایس ایل کے دوران مجھ سے اپنی ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ولی اسلام کے بارے میں کافی سوالات پوچھتے ہیں۔

جیسا کہ ایک مرتبہ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ نماز پڑھتے ہو تو ٹخنے پر یہ نشان کیوں پڑجاتا ہے، ہمیں بھی بتاؤ۔

تو میں انہیں پھر بتاتا ہوں اور میری سب مسلمانوں سے گزارش ہے کہ اپنے مذہب پر شرمانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انڈیپینڈنٹ اردو کے شیئر کی گئی ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ جب کوئی غیر ملکی ہم سے پوچھتا ہے تو ہمیں خوشی ملتی ہے۔ یہ تمام باتیں انہوں نے مایاناز سابق باؤلر اور ملتان سلطانز کے باؤلنگ کوچ سے ان کے پروگروم میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

واضح رہے کہ انہوں نے شائقین کرکٹ سے بھی درخواست کی کہ ٹیم کی جیت کی ہمیشہ دعا کیا کریں اور باؤلرز فیلڈ میں ہر طرح کی کوشش کرتے ہیں اس لیے انہیں برا بھلا نہیں کہا کریں، انکا حوصلہ بڑھایا کریں۔

ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ جب آپ نمبر ون بننے کا سوچتے ہیں تو ایک دن ضرور نمبر ون بن جاتے ہیں لیکن ہمیشہ اپنی کوشش جاری رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More