آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آنے پر بھارت کو آگ لگ گئی ۔۔ پاکستان آنے والی آسٹریلین ٹیم کو بھارت سے دھمکیاں موصول

ہماری ویب  |  Feb 28, 2022

جب بھی کوئی بڑی کرکٹ پاکستان کے دورے پر آتی ہے تو بھارت کو پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگتا ہے۔ ایسا ایک بار پھر ہوا ہے کہ 24 سال بعد آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد پر بھارت سے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو دھمکیاں ملنے لگیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 سال بعد پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں، آسٹریلوی ٹیم کے ایک رکن کی فیملی کو انسٹا گرام پر دھمکیاں دی گئیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی کو پاکستان میں کھیلنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی، دھمکیاں انسٹا گرام پر جعلی اکاؤنٹjyot.isharma391 کے اکاؤنٹ سے دی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھمکیوں کے پیچھے بھارتی گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی نامی شخص ملوث نکلا ہے، مرائدل تیواڑی بھارتی گجرات میں آئی ایم سی لمیٹڈ میں انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی کا مالزم ہے۔

خیال رہے آسٹریلیا نے 24 سال بعد اپنی ٹیم بھیجی جو راولپنڈی میں اپنے میچز کھیلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More