8 کروڑ کی انعامی رقم ملی ۔۔ پی ایس ایل کا فائنل جیت کر لاہور قلندرز جیت کا جشن کیسے منایا؟

ہماری ویب  |  Feb 28, 2022

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کا فائنل جیتنے کا خواب آخر کار پورا ہوگیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ سے لے کر فانئل میچ تک بہترین پرفارمنس کا مظاہری کیا گیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اپنی ٹیم کو بہترین انداز سے لے کر چلے جس کا نتیجہ جیت کی صورت میں نکلا۔

لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی، خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بلے بازوں میں محمد حفیظ نے بہترین بیٹر قرار پائے جبکہ شاہین آفریدی 20 وکٹ لینے والے ٹورنامنٹ کے ٹاپ باؤلر رہے۔

لاہور قلندر کی جیت کے بعد انہیں ٹرافی کے ساتھ 8 کروڑ روپے کی بڑی رقم ملی ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر لاہور قلندر کی جیت کے بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں قلندر ٹیم کے کھلاڑی اپنے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے پاس ٹرافی لے کر آتے ہیں۔

عاقب جاوید چونکہ کورونا کا شکار ہیں جس کے باعث وہ ہوٹل کے کمرے میں قرنطینہ اختیار کیئے ہوئے ہیں۔ کپتان شاہین آفریدی اپنی ٹیم میمبرز کے ہمراہ ہوٹل کے فلور میں اپنے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے نام سے نعرے بلند کرتے ہوئے دروازے پر آتے ہیں اور ٹرافی عاقب جاوید کے سامنے رکھ دیتے ہیں۔

پورے پاکستان سمیت سوشل میڈیا صارفین کو لاہور قلندر کی جیت کا بے صبری سے انتظار تھا اور وہ وقت کل تھا جب لاہور نے ٹرافی اپے نام کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More