گرمیوں کی آمد پھر چھت کے پنکھوں کا شور ۔۔ پنکھوں کے شور کی 3 اہم وجوہات اور ان کے حل جو آپ کی بڑی مشکل آسان بنا دیں

ہماری ویب  |  Feb 28, 2022

جیسا کہ اب موسم گرما کا آغاز شروع ہونے جا رہا ہے جس کے باعث گھروں میں لوگوں نے پنکھوں کا استعمال آہستہ آہستہ شروع کر دیا ہے۔ موسم گرما کے مہینوں میں اضافی آرام اور ہوا پرسکون ہوا فراہم کرنے کے لیے چھت کے پنکھے آپ کے گھر کا بہترین اثاثہ ہوتے ہیں۔

لیکن چھت کے سیلنگ پنکھوں کے ساتھ اکثر یہ مسئلہ عام ہوتاہے کہ ان سے پریشان کرنے والی آوازیں پیدا ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے نیند میں سراسر خلل پیدا ہوتا ہے۔

یہ شور آپ کو رات بھر جگاتا ہے اور سنگین صورتوں میں یہ آپ کی چھت کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے اور ممکنہ طور پر آپ کے خاندان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

چھت کے پنکھوں کے ساتھ مختلف مسائل کئی قسم کے شور کا باعث بنتے ہیں، اس لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کے گھروں میں لگے چھت کے پنکھے سے شور کیوں پیدا ہوتا ہےاور اس کو حل کس طرح کیا جاسکتا ہے۔

1- ڈیمر

اگر آپ کو گنگناتی آواز سنائی دے رہی ہے، تو آپ کو چھت کے پنکھے کی سب سے عام قسم کی پریشان کن آواز کا سامنا ہے۔ ممکن ہے کہ دن کے اوقات میں گنگناتی آواز زیادہ نمایاں نہ ہو، لیکن رات کو سوتے وقت پنکھا چلاتے ہیں، تو یہ بہت واضح اور بہت پریشان کن ہو سکتی ہے۔ پنکھے سے گنگنانے کے شور کی سب سے عام وجی ڈیمر سے پنکھے کی رفتار کو کنٹرول کرنا ہوسکتا ہے یعنی بڑھانا اور ہلکا کردینا۔ ڈیمر سوئچز کا مقصد کبھی بھی چھت کے پنکھوں کے ساتھ استعمال کرنا نہیں تھا۔ کیونکہ یہ پنکھے کی رفتار کو کنٹرول کرنے کا مناسب طریقہ نہیں ہے۔

2- ریموٹ کنٹرول پنکھے

اگر آپ ریموٹ کنٹرول سے چلانے والا پنکھا استعمال کر رہے ہیں تو خراب ریسیورز (Bad receiver) اس کی وجہ ہوسکتے ہیں۔ایک خراب ریسیور کو ریموٹ سے اچھا مضبوط سگنل نہیں ملے گا اور اس کے نتیجے میں گڑگڑاہٹ کی آواز پیدا ہوگی۔ اس مسئلے کا حل ریسیور کو ہٹانا ہے۔ اس کے بجائے آپ پنکھے کو براہ راست پاور سورس کے استعمال سے چلا سکتے ہیں۔

3- پروں کے ڈھیلے پیچ (اسکروز)

پنکھے کے ڈھیلے ہوجانے والے اسکروز بھی شور کا سبب بنتے ہیں۔ فین کے پروں کے پیچ اگر ڈھیلے ہیں، تو آپ کو چاہیئے کہ انہیں اچھی طرح بند کردیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More