سوشل میڈیا پر اس وقت 27 فروری کے دن کو ٹی ڈے کے حوالے سے منایا جا رہا ہے، ٹی ڈے یعنی بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی یاد میں منایا جا رہا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ابھی نندن کی واپسی کے بعد پاکستان میں 27 فروری کو ٹی ڈے منایا جاتا ہے، اور جو جملہ زبان زد عام ہوتا ہے وہ ہے "دا ٹی از فینٹیسٹک" ( The Tea is Fantastic) لیکن اس سب میں دلچسپ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب پاکستان کے دورے پر آئے آسٹریلوی کھلاڑی بھی چائے ہاتھ میں تھامے پوسٹ کرنے لگے۔
دراصل ہوا کچھ یوں کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچز پاکستان میں ہونا ہیں، جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم آج پاکستان پہنچی۔ ٹیم تو بحفاظت پاکستان پہنچ گئی مگر جوش و جذبے سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے ٹیم بھی پاکستان کی فضا کو محسوس کر چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کی کچھ تصاویر وائرل ہیں جس میں وہ چائے ہاتھ میں تھامے پاکستان میں ایک منفرد دن کو انجوائے کر رہے ہیں۔ ان میں آسٹریلیا کے مشہور اور نامور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
جیسے کہ اس تصویر میں اسٹیو سمتھ ہاتھ میں گلاس تھامے ہوئے ہیں اور اس گلاس میں لال چائے موجود ہے۔ اس تصویر کو پاکستانی ابھی نند کی چائے سے منسلک کر رہے ہیں۔
اسی طرح آسٹریلوی کھلاڑی الیکس کیری اور مچ مارش کو ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے، یہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، اس تصویر سے متعل صارفین کا کہنا ہے کہ ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے بھارتیوں کو چڑا رہے ہیں، لیکن کھلاڑیوں کو پاکستانی چائے کافی پسند آئی ہے۔
واضح رہے آسٹریلوی ٹیم انٹرنیشنل میچز کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔ جبکہ ان تصاویر سے متعلق آسٹریلوی کھلاڑیوں نے جان بوجھ کر ایسا کوئی عمل نہیں کیا ہے جس سے ابھی نندن کی طرف اشارہ ہو، صارفین کی جانب سے خود ہی اسے اخذ کیا جا رہا ہے۔