مسلسل سات پلے آف کھیلنے پر چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی پشاور کی ٹیم کو مبارکباد

ہماری ویب  |  Feb 25, 2022

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے مسلسل سات پلے آف میچز کھیلنے پر پشاور زلمی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے مسلسل ساتویں پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھاکر پلے آف میں جگہ بنائی۔

جاوید آفریدی نے زلمی فینز کا بھی شکریہ ادا کیا اور اور کہا کہ زلمی فینز نے ہمیشہ کی طرح ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا ۔ جاوید آفریدی نے زلمی فینز کو مخاطب کرکے کہا کہ اس بار زلمی فائنل تک جگہ بناسکی جس پر فینز سے معذرت کرتے ہیں۔

جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ مصروفیات اور بائیو سیکور کی ذہنی مشکلات کے باعث مشکلات سے سامنا رہا لیکن اس کے باوجود ٹیم نے بہترین اسپرٹ سے کرکٹ کھیلی۔

چئیرمین پشاور زلمی نے کہا کہ آئندہ پی ایس ایل میں زلمی فینز بھی ڈرافٹ اور ٹیم کے حوالےسے سے اپنی رائے دے سکیں گے کیونکہ فینز ہمارے اہم ترین اسٹیک ہولڈر ہیں اور ان کی رائے کو بھی اہمیت دی جائے گی۔

جاوید آفریدی نے کہا انشاللہ پی ایس ایل آٹھ میں پشاور زلمی اپنے ہوم گراؤنڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہوگی اور خیبر پختونخوا میں بسنے والے زلمی فینز کے کے لیے دلچسپ پلان لیکر آئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More