میلے بابو نے تھانا تھایا؟ پی ایس ایل میچ سے پہلے حسن علی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی

ہماری ویب  |  Feb 23, 2022

سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے دوران ایسی کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں منفرد اور دلچسپ صورتحال سامنے آئی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی بالر حسن علی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کی فکر میں نظر آ رہے ہیں۔

پھوپھو کی چالاکیاں نامی فیس بُک پیج پر ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں حسن علی پی ایس ایل میچ سے پہلے گراؤنڈ میں موجود تھے۔

اسی دوران حسن علی شائقین کی طرف آتے ہیں اور اہلیہ سے اشاروں میں پوچھتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے؟ جس پر اہلیہ بھی ردعمل دیتی ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ حسن نے اگلا اشارہ کیا کہ کھانا کھایا؟ جس پر اطمینان بخش جواب ملنے کے بعد حسن علی واپس تیاریوں میں لگ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی اپنی دلچسپ ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد بھی سوشل میڈیا پر میمز بنائی جا رہی ہیں، جیسے کہ اس ویڈیو میں ہی میم بنائی گئی اور کہا گیا کہ "میلے بابو نے تھانا تھایا؟" بنائی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More