ہرانسان یہ سوچتا ہے کہ وہ بہت ذہین ہے مگر وہ اپنی توقعات کے مطابق وہ اتنا زیادہ زہین ہوتا نہیں تو بس لوگوں کی زہانت دیکھنے کیلئے اکثر سوشل میڈیا پر ایسی تصویری پہیلیاں وائرل ہوتی رہتی ہیں جو صارفین کے سر گھما کر رکھ دیتی ہیں۔
اب ایک ایسی ہی تصویر مشہورو معروف کھلاڑی ویرات کوہلی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ بتائیں ان تمام ویرات کوہلی جیسے نطر آنے والے لوگوں میں سے وہ کون سے ہیں۔
دراصل اس تصویر میں 9 ان کے ہم شکل اور 1 وہ خود موجود ہیں۔ لیکن بڑی تعداد میں لوگوں کا کہنا ہے کہ درمیان میں بیٹھا سنجیدہ آدمی ویرات کوہلی ہے تو کسی کی نظر میں اس تصویر میں موجود تمام افراد ہی ویرات کے ہم شکل ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصویر ایک موبائل کے اشتہار کی تیاری کے موقع پر لی گئی ہے۔