کھلاڑی کےکیچ چھوڑنے پرحارث رؤف آپے سے باہر ۔۔ فاسٹ باؤلر نے اپنے ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ دے مارا

ہماری ویب  |  Feb 21, 2022

کرکٹ یا پھر دوسرا کوئی بھی کھیل ہو ہر کھلاڑی کے لیے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔

لیکن کبھی کبھارمیں میدان میں ایسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے جس سے کھلاڑی آپے سے باہر ہوکر گتھم گتھا بھی ہوجاتے ہیں۔

وہیں اس وقت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ جاری ہے لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کیچ چھوڑنے پر ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ دے مارا۔

کھیلے جانے والے میچ کے دوران کامران غلام نے پشاور زلمی کے جارحانہ بلے باز زازئی کا ہاتھوں میں آیا کیچ ڈراپ کیا جس پر حارث رؤف سخت غصے میں آگئے۔

div class="imgCenter">

تیز رفتار باؤلنگ کرانے والے حارث رؤف نے زلمی کے اوپنر محمد حارث کی وکٹ لی تو ساتھی کھلاڑی خوشی منانے آئے اسی دوران حارث رؤف نے کامران غلام کے چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا۔

میچ کے دوران ہونے والے اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہی ہے۔

کامران غلام نے حارث رؤف کے اس تھپڑ پر بھی خوشی سے وکٹ آنے کی خوشی منائی اور نہ ہی کوئی برہمی کا اظہار کیا، نوجوان کھلاڑی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر باؤلر کی خوشی میں اپنا حصہ ملایا۔

فاسٹ بولر کے اس غیرذمہ دارانہ رویے پر کرکٹ ماہرین، سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More