18 سال سے اپنے جسم میں 47 کلو وزنی رسولی لے کر گھوم رہی تھی ۔۔ خاتون کے جسم میں اتنی بڑی رسولی کیسے ہوئی؟

ہماری ویب  |  Feb 19, 2022

بھارتی شہر احمد آباد میں ایک 56 سالہ خاتون کے پیٹ میں 18 سال سے 47 کلو وزنی رسولی تھی جس کا حآل ہی میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہندوستان میں نکالا جانے والا سب سے بڑا غیر ٹیومر ہے۔ آپریشن کے بعد اب خاتون کا وزن 49 کلوگرام ہو گیا ہے۔ خاتون 18 سال سے اپنے جسم میں ٹیومر ساتھ لےکر چل رہی تھی، آپریشن کے ذریعے اس کی پیٹ سے ٹشوز اور اضافی جلد کو بھی ہٹایا گیا۔ ماہر سرجن ڈاکٹر چراغ دیسائی کے مطابق : '' ہم سرجری سے پہلے اس مریضہ کا وزن نہیں کرسکتے تھے کیونکہ وہ وزنی رسولی کے باعث کھڑی بھی نہیں ہوسکتی تھی۔ '' خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ: '' پہلے یہ ٹیومر اتنا بڑا نہیں تھا، اس کی تشخیص 2004میں ہوئی تھی۔ لیکن آہستہ آہستہ یہ وزنی ہوتا گیا اور پھر ایک موٹے پتھر کی حیثیت اختیار کر گیا۔'' آپریشن 4 گھنٹے کا تھا اور 4 سرجنوں سمیت 8 ڈاکٹروں نے اس کو انجام دیا۔ مریضہ کو سرجری کے بعد اسپتال میں 15 دن رکھا گیا۔ لیکن یہ وجہ تا حال معلوم نہ ہوسکی کہ اتنی بڑی رسولی پیٹ میں کس طرح ہوئی جبکہ خآتون کو کوئی بھی بیماری یا کوئی جسمانی پیچیدگی نہیں تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More