یہ کس مشہور پاکستانی کھلاڑی کی تصویر ہے؟ پہچانیں اور صحیح جواب بتائیں

ہماری ویب  |  Feb 17, 2022

کھلاڑی کھیلوں کی کٹ میں ہی پہچانے جاتے ہیں لیکن اگر اُنہیں بغیر کٹ کے دیکھیں جس میں وہ فیشن ڈریس زیب تن کیئے ہوئے ہوں اور ساتھ ہی بالوں کا اسٹائل بھی مختلف بنایا ہوا ہو تو اُنہیں پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے۔

پاکستان کے معروف کھلاڑی نے بھی اپنی اسٹائلش تصویرشئیر کی جسے دیکھ رک لوگ بھی حیران رہ گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی ایک ماضی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں سے پوچھا کہ بتائیں یہ تصویرکس سنہ میں لی گئی؟

شیئر کی گئی تصویر میں شعیب اختر دبنگ اسٹائل میں صوفے پر بیٹھے کافی پُراعتماد نظر آرہے ہیں۔

سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے نہیں یاد کہ یہ تصویر کب لی گئی تھی، کیا آپ کو یاد ہے؟

راولپنڈی ایکسپریس کے مداحوں نے ان کی ماڈل کے روپ میں تصویر پر اپنے اپنے جوابات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More