شاہ نواز کی کرسیاں صاف کرنے کی دلچسپ ویڈیو دیکھیے

ہماری ویب  |  Feb 09, 2022

ملتان سلطان کے کھلاڑی شاہ نواز دھانی کی ایک منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کرسیاں صاف کرتے دیکھا گیا۔

باؤلر شاہ نواز دھانی اکثر کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوانے اور میچ میں وکٹ لینے کے بعد شاندار اسٹائل سے مقبول ہیں۔ اس سے قبل ان کی کھلاڑیوں کی پلیٹ میں کیک پیش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اب ان کی ایک اور ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

پی ایس ایل 7 کے اگلے مرحلے میں لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے ملتان سلطانز نے قذافی اسٹیڈیم میں ایک روز قبل ٹریننگ سیشن کیا۔

اس ٹریننگ سیشن کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے پر شاہنواز دھانی نے کرسیاں صاف کیں۔

بلے باز صہیب مقصود نے شاہ نواز دھانی کی کرسیاں صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

دیکھیئے ویڈیو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More