کرکٹ کے بعد شاہد آفریدی کی کاروبار کی دنیا میں انٹری ۔۔ سابق کپتان کونسا بزنس کرنے جا رہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 09, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں جو کہ اُن کا آخری پی ایس ایل ہے۔

لوگوں کے دلوں میں بسنے والے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی کے مداحوں کے لیے حیران خبر یہ ہے کہ وہ دبئی میں اپنا ریسٹورینٹ کھولنے جارہے ہیں۔

سابق کپتان نے اپن سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو اپ لوڈ کی جس سے معلوم ہوا کہ وہ اپنا ریسٹورینٹ کا افتتاح آنے والے دنوں میں کرنے جا رہے ہیں۔

ریسٹورنٹ کا نام ممکنہ طور پر ’لالہ دربار‘ ہوگا۔ انسٹاگرام پر شئیر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی ایپرن پہنے ٹماٹر کاٹتے ہیں، جس کے کیپشن میں کہا گیا کہ جلد ایک بڑا اعلان کیا جائے گا، ذائقہ دار پکوان سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہوجائیں۔

لالہ دربار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائیں تو اس میں بتایا گیا ہے کہ یہ پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے دیسی ریسٹورنٹ کی ایک چین ہے، ’کوئی نہیں اس جیسا‘ جلد ہی لانچ ہو رہا ہے۔

اس سے قبل شعیب ملک لاہور کے پوش علاقے میں دی رائس باؤل نامہ ریسٹورنٹ کا افتتاح کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More