کہیں بس میں ہوئی بچے کی پیدائش تو کوئی پیدا ہوا جہاز میں ۔۔ دنیا بھر میں اچانک دورانِ سفر پیدا ہونے والے بچے جن کی پیدائش معجزے سے کم نہیں

ہماری ویب  |  Feb 09, 2022

بچوں کی پیدائش مقررہ وقت پر ہو تو والدین ذہنی طور پر تیار ہوتے ہیں لیکن اگر اچانک ہو جائے تو ایک غیر معمولی سی صورتحال ہوتی ہے۔ ماں اور بچے کو سنبھالنا یقیناً فوری طور پر ایک مشکل کام ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں سفر کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کی پیدائش کے بارے میں جن کا اس دنیا میں آنا کسی بڑے معجزے سے کم نہیں ہے۔
٭ خاتون کی گود میں یہ بچہ جاپانی آٹو میں پیدا ہوا تھا جس کی پیدائش کا وقت ڈاکٹروں کے بتائے گئے وقت سے ابھی 2 ماہ دور تھا لیکن اچانک پیدائش حیران کن تھی۔ آسٹیلا نے اس بچے کو جنم تو دے دیا لیکن وہ خود بہت زیادہ بیمار پڑ گئیں، جس کی وجہ سے وہ 7 دن تک ہسپتال میں داخل رہیں۔
٭ تصویر میں موجود یہ بھارتی بچہ سڑک پر ہی پیدا ہوا تھا۔ اس کی ماں جمنا سبزیاں بیچنے کے لیے جا رہی تھی کہ اچانک طبیعت خراب ہوئی۔ خوش قسمتی تھی کہ بچہ اور ماں زندہ بچ گیا کیونکہ جمنا کو اووری میں سسٹ کے مسائل بھی تھے۔
٭ نئی دہلی میں خاتون نے بس میں بچے کو جنم دیا۔ اتفاق سے اس بس میں پیرا میڈیکل اسٹاف موجود تھا جو روزانہ اس بس میں سفر کرتا تھا جس کی وجہ سے بآسانی بچے کی پیدئش ممکن ہوسکی۔
٭ نائجیرین خاتون کے ہاں بس میں بچی کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا تھا کیونکہ ڈاکٹر کے بتائے گئے مقررہ وقت میں ابھی 3 ماہ کا وقت تھا یعنی حمل کے 6 ماہ میں ہی بچی پیدا ہوگئی تھی۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ بچی بالکل نارمل اور صحت مند تھی۔
٭ مصر کی اس خاتون نے ایک شہر سے دوسرے شہر جاتے وقت بچی کو جنم دیا۔ بس میں موجود مسافروں نے خاتون کی مدد کی۔ یہ واقعہ کچھ سال قبل ہے۔ یہاں خاتون کو لیبر پین نہیں ہوا تھا، اچانک ہی معاملات ہوئے جس پر ڈاکٹروں کو بھی حیرانی ہوئی۔ لیکن بچی کے دل میں سوراخ تھا جس کو بعد ازاں ٹریٹمنٹ کرکے صحیح کر دیا گیا۔
٭ متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والی پرواز میں بچےکی پیدائش ہوئی ۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق نجی ائیرلائن کی پرواز شارجہ سے سیالکوٹ آرہی تھی، دوران پرواز خاتون کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع کپتان کودی گئی۔ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے ملتان ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن جہاز لینڈ ہونے سے قبل ہی بچے کی پیدائش ہوگئی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More