مستیاں کیں لوڈو کھیلا اور بھی بہت کچھ ۔۔پشاور زلمی کا کراچی سے لاہور تک کے سفر کے دوران کھلاڑی کیا کچھ کرتے رہے؟ دیکھئے دلچسپ ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 08, 2022

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے باقی میچز کراچی سے لاہور منتقل ہو چکے ہیں اور کھلاڑیوں کے لاہور جانے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

'ہماری ویب' کے پارٹنر پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی کراچی سے لاہور سفر کرتے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں خوب مستی کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔

پشاوی زلمی کے آفیشل فیسبک پیج پر زلمی کے کھلاڑیوں کی ویڈیوز لوگوں کو بہت پسند آرہی ہیں۔

زلمی اسکواڈ کے کراچی سے لاہور پہنچنے کا ٹریول وی لاگ جاری کیا ہے جس میں کھلاڑیوں کی دوران سفر ایک دوسرے سے شرارتیں اور انہیں لڈو کھیلتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پشاور زلمی لاہور میں شاندار کارکردگی دکھانے کو تیار ہیں اور ٹیم لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج پہلا پریکٹس سیشن کرے گی۔

پشاور زلمی 10 فروری جمعرات کو ایونٹ کی اب تک کی ناقابلِ شکست ٹیم ملتان سلطانز کے ساتھ مد مقابل ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More