پہلے گراؤند میں شاہد آفریدی کے چرچے ہوا کرتے تھے لیکن آج پاکستان کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ میں شاہین آفریدی کے چرچے کیئے جا رہے ہیں جو سابق کپتان شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد ہیں۔
جیسا کہ پاکستان سپر لیگ اس وقت جاری ہے اور اِسی لیگ سے منسلک سوشل میڈیا پر کچھ پرانی ویڈیوز دوبارہ وائرل ہونے لگ جاتی ہیں جنہیں صارفین دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔
وہیں فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کو کلین بولڈ کر دیتے ہیں جس کے بعد ان کی بیٹیوں کے تاثرات کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے تھے۔
پی ایس ایل کے گذشتہ سیزن ےسے ایک پرانے میچ کی ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے شاہین شاہ اپنے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کو باؤلنگ کرانے آتے ہیں اور اسی بال پر کلین بولڈ ہوجاتے ہیں جس پر ان کی بیٹیوں کے حیران کن رد عمل کو کیمرا محفوظ کرلیتا ہے اور یہی ویڈیو اِن دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی کا رشتہ طے ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا ہے اور شاہین ہی داماد بنیں گے انشاء اللہ۔