بابا میں نے کبھی آپ کو چھکے کھاتے ہوئے نہیں دیکھا ۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ ہارنے کے بعد بیٹیوں کا کیا جواب دیا

ہماری ویب  |  Feb 05, 2022

آفریدی جسے پوری قوم لالا کے نام سے جانتی ہے۔ یہ باؤلنگ کریں تو بلے باز ان کے سامنے بے بس ہوجاتے ہیں اور بلے بازی کریں تو لمبے لمبے چھکے مارنا یہ اپنا حق سمجھتے ہیں، مگر گزشتہ روز پی ایس ایل کے ایک میچ میں لالا کو ہی نوجوان کھلاڑی نے دھو ڈالا۔

یہ کھلاڑی اعظم خان تھے جنہوں نے آفریدی کو 6 بلند وبالا چھکے اور 2 چوکے مارے۔ میچ کے بعد جب لالہ نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری بڑی بیٹی کا میچ کے بعد میرے فون پر میسج آیا اور وہ بہت ہنس رہی تھی۔

اور کہہ رہی تھی کہ بابا میں اتنی بڑی ہو گئی ہوں لیکن میں نے آج تک آپ کو اتنا پٹتے ہوئے نہیں دیکھا تو جس پر میں نے آگے سے کہا کہ بیٹا پھر مت کہنا کہ بابا نے آپکو کبھی تفریح مہیا نہیں کی۔

اس کے علاوہ یہاں یہ بھی بتانا بہت ضروری ہے کہ یہ واقعہ کس میچ کے دوران پیش آیا تو یہ واقعہ گزشتہ روز اسلام آباد یو نائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے میچ کے دوران دیکھنے کو ملا جبکہ اس میچ میں میں اسلام آباد نے 43 رنز سے کوئٹہ کو ہرا کر شاندار فتح حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More