پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کامیابی کے ساتھ جاری ہے وہیں 'ہماری ویب ڈاٹ کام' کے پارٹنر 'پشاور زلمی' کے میچز پر مداحوں کی نگاہیں جمی ہوئی ہیں۔
پشاور زلمی کی جانب سے پہلا اینتھم لانچ کیا گیا جو لوگوں کو بے حد پسند آیا وہیں زلمی کا دوسرا اینتھم بھی زور و شور کے ساتھ چل رہا ہے جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے۔
پشاور زلمی نے اپنا دوسرا آفیشل ترانے گذشتہ روز متعارف کرایا جس میں معروف اداکارہ اور زلمی ایمبیسیڈر ہانیہ عامر اور علی رحمان خان نے شاندار پرفارمنس دکھائی ہے جب کہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کھلاڑی بھی اینتھم میں جلوے بکھیرتے ہیں۔
ہر قدم ہے زلمی کے نام سے تیار کیے گئے اینتھم میں معروف اداکارہ اور زلمی ایمبیسیڈر ہانیہ عامر اور علی رحمٰن خان شاندار پرفارمنس کرتے نظر آئے۔
زلمی کے ترانے میں ہانیہ عامر اور علی رحمٰن خان جیسے سُپر اسٹار کی انٹری سے پاکستان سپر لیگ کی رونق کو چار چاند لگا دیے اور ساتھ ہی مداحوں کا جنون بھی بڑھتا نظر آرہا ہے۔
پشاور زلمی کے ترانے کی نئی ویڈیو دیکھئے۔