ہمارے گھر کا دروازہ موبائل فون سے کھلتا ہے ۔۔ یہ میاں بیوی اپنا ہی تالا لے آئے، لیکن یہ تالا کیوں مشہور ہو رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 03, 2022

ویسے تو سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسی معلومات دی جاتی ہیں جو کہ دلچسپ اور منفرد ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بھارتی ٹی وی شو میں ایک ایسا آئیڈیا متعارف کرایا گیا ہے جس میں موبائل سے تالہ کھولا جا سکتا ہے۔ عام طور پر ہمارے پاس اسمارٹ فونز اور اسمارٹ ٹی وی موجود ہے تو اسمارٹ تالا کیوں نہیں۔

اسی سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی نے اسمارٹ تالا متعارف کرایا ہے۔ بھارت کی ایک انجینئرنگ کمپنی میں کام کرنے والی شری پریا کوشک اور کوشک دیوراجن کی جانب سے اس منفرد اور اسمارٹ لاک کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ اس میں ٹیکنالوجی کا استعمال زیادہ ہے۔

یعنی اگر آپ تالے کی چابی کھو چکے ہیں یا کہیں رکھ کر بھول گئے ہیں، تو اب اسی مشکل کو آسان بنانے کے لیے اس بھارتی جوڑے نے اسمارٹ لاک متعارف کرایا ہے۔

یہ اسمارٹ تالے اسٹیل کے بنے ہیں جبکہ ان تالوں کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ صرف رہائشی جگہوں پر ہی نہیں بلکہ کاروباری جگہوں پر بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

اس تالے کا ایک فائدہ جس نے سب کی توجہ حاصل کی وہ تھا موبائل فون سے اسے استعمال کرنا۔ یعنی آپ کا موبائل ہی آپ کے لاکر، الماری، کمرے اور اہم چیزوں کی سیکیورٹی سنبھال سکتا ہے، جبکہ اس اسمارٹ لاک کو آپ بائیو میٹرک طریقے سے بھی کھول سکتے ہیں۔

لیکن ان کا آئیڈیا مسترد ہو گیا کیونکہ انہوں نے اس لاک کو کھولنے کے 5 طریقے متعارف کرائے تھے جبکہ یہی دروازہ صرف ایک اسمارٹ طریقے سے بھی کھولا جا سکتا ہے۔ اگر ایک اسمارٹ لاک کی قیمت بھارت میں 10 ہزار روپے ہے تو یہ جوڑا اس لاک کو 35 ہزار روپے میں فروخت کر رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More