ایسے میچ کا کیا فائدہ جس میں بچے نہیں آسکتے۔۔ ننھے بچے نے غصے میں شکایت کی تو رمیز راجہ نے کیا جواب دیا؟

ہماری ویب  |  Feb 03, 2022

پاکستان میں نوجوانوں کے علاوہ بچے بھی کرکٹ کے شوقین ہیں۔ ملک میں جاری پی ایس ایل میچز نے جہاں نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے وہیں 12 سال سے کم عمر بچے اس وجہ سے مایوس ہیں کہ انھیں اسٹیڈیم میں آکر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسی وجہ سے ننھے حمزہ نے پی سی بی چئیر مین سے شکوہ کرڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائر ہورہی ہے۔ ویڈیو دیکھیے

ویڈیو میں حمزہ کہہ رہے ہیں “ایسے پی ایس ایل کا کیا فائدہ جس میں بچوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ کسی ایک دن تو بچوں کو بھی اسٹیڈیم آنے دیں“

پی سی بی چئیرمین کا جواب

معصوم بچے کی اس شکوہ بھری ویڈیو کو دیکھ کر رمیز راجہ کا دل بھی پگھل گیا انھوں نے حمزہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ “حمزہ میں آپ کی مجبوری سمجھتا ہوں اور اس بات کا بہت افسوس ہے کہ کورونا کی وجہ سے بچے میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم نہیں آسکتے۔ یہ ایونٹ تو سجتا ہی بچوں سے ہے اور اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ نئی نسل میں کرکٹ کا شوق پیدا ہو اور وہ میدان میں مشہور کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ سکیں“

گنجائش ہوئی تو بچوں کو بھی اجازت دی جائے گی

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے متعلقہ اداروں سے 12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے کی اجازت دینے کی بات کی ہے اگر زرا بھی گنجائش ہوئی تو بچوں کا اسٹیڈیم آنا بھی ممکن ہوسکے گا۔ رمیز راجہ کہتے ہیں کہ وہ حمزہ کے جذبے کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ٹی وی پر بھی میچ کو انجوائے کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More