قومی کرکٹ کے کھلاڑی اور پی ایس ایل میں کوئٹہ کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سابق کھلاڑی سلمان بٹ کو کھری کھری سنا دی۔
وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے سلمان بٹ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا جواب ان کا نام لیے بغیر تنقید کرکے دیا۔
سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیچنے والا فکسر نیت پر بھاشن دے گا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔
انہوں نے سلمان بٹ کو جواب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیا ہے۔
سلمان بٹ نے یوٹیوب پر اپنا چینل قائم کیا ہوا ہے جہاں انہوں نے سرفراز احمد کو ان کے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ رویئے پر تبصرہ کیا تھا جس کے بعد سرفراز احمد کا بھی رد عمل سامنے آیا۔
سلمان بٹ اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ سرفراز جو بھی کر رہے ہیں اس سے ان کی اچھی امیج نہیں بن رہی۔اُن کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد بات نہیں کرتے وہ چیختے ہیں، سرفراز کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں دیتے حکم چلاتے ہیں۔