آپ کا صوفہ بھی گندا ہوجاتا ہے؟ جانیئے گھروں کے صوفے صاف رکھنے کے لیے زبردست ٹپس جو کریں خواتین کی صفائی کی مشکل آسان

ہماری ویب  |  Jan 31, 2022

عام طور پر جب نئے صوفے گھر لائے جاتے ہیں جو کچھ ہی عرصے بعد ان پر داغ دھبے پڑنا شروع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کی چمک بھی ماند پڑ جاتی ہے۔

جب صوفہ خراب ہوجاتا ہے تو وہ کمرے کی رونق بھی ختم کر دیتا ہے اور ساتھ ہی مہمان بھی ان صوفوں پر بیٹھنا پسند نہیں کرتے، جبکہ اسے فوری طور پر تبدیل کرنا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو پھٹے ہوئے یا خراب ہونے والے صوفے کی مرمت سے متعلق چند کارآمد ٹپس اور ٹرکس بتائیں گے جس میں معمولی سی لاگت سے پرانے صوفے کو بالکل نیا بنایا جاسکتا ہے۔

اس مرمت کے لئے آپ کو جو چیزیں درکار ہوں گی وہ باآسانی بازار میں دستیاب ہوں گی۔

1۔ فوم یا گدا

2۔ چمڑے کی شیٹ

3۔ سمربانڈ یا فرنیچر گلو

4۔ جرسی کا کپڑا بھی آپ اپنے گھروں کے صوفوں پر چڑھا کر انہیں نئی شکل دے سکتے ہیں۔

ان 4 چیزوں کی مدد سے آپ اپنے پرانے اور خراب صوفے کو بالکل نیا اور اپنی مرضی کے مطابق دلکش بنا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں صوفے کو صاف رکھنے کے لیے آپ کلیننگ مشین کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ مشین فوم یا گدے کے کپڑے والے صوفے کی سیاحی کو ختم کر کے انہیں ایک نئے جیسا بنا دیتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More