پہلے سجدہ کرو ۔۔ سرفراز احمد نے نسیم شاہ کو ہاتھ ملانے سے پہلے سجدے کا کہہ دیا پھر کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Jan 31, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد پہلے ہی اپنی کارکردگی اور اخلاق کے باعث سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں جگہ بنائے ہیں وہیں ان کی ایک اور ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں ہونے والے میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلر نصیم شاہ نے ہیٹرک کی جس پر سرفراز احمد نے انہیں سجدہ شکر کرنے کا کہا۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی اور لوگوں کی جانب سے سرفراز احمد کے اس عمل کی تعریف کی جا رہی ہے۔

ہفتے کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران نسیم شاہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

نوجوان باؤلر نے مخالف ٹیم کی پانچ وکٹیں لیں، وکٹ لینے کے بعد نسیم شاہ جب کپتان سرفراز احمد کے پاس جشن منانے گئے تو کپتان نے انہیں تاکید کی کہ پہلے سجدہ کرو۔

سرفراز احمد کی نسیم شاہ کو سجدہ کرنے کی تاکید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش رہی۔صارفین کپتان کو اس اقدام پر سراہتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More