گھبرانا نہیں ہے ۔۔ ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی سے متعلق پیشگوئی

ہماری ویب  |  Jan 31, 2022

پاکستان میں پی ایس ایل اس وقت زور و شور سے جاری ہے ۔ پی ایس ٹیم پشاور زلمی، hamariweb.com کی میڈیا پارٹنر بھی ہے۔ اسلام آباد سے 9 وکٹس سے شکست کھانے کے بعد پشاور زلمی کو حوصلہ دینے کے لئے شعیب ملک نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ “آپ کچھ جیت گئے تو کچھ ہارے، ٹورنامنٹ ابھی شروع ہوا ہے بہت جلد چیزیں دلچسپ ہونے والی ہیں“ ساتھ ہی انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کی مبارکباد دی۔

شعیب ملک کے ٹوئٹ پر ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے انھیں ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “پریشان نہ ہوں۔ پشاور زلمی پی ایس ایل ٧ میں ضرور پہنچے گی“

ڈیرن سیمی پچھلے 6 سالوں سے پشاور زلمی کے کھلاڑی، کوچ اور کپتان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے لیکن اس سال اپنی مصروفیات کی وجہ سے وہ پی ایس ایل7 کا حصہ نہیں بن سکے۔ البتہ ان کے ٹوئٹ سے واضح ہوتا ہے کہ دور ہی سہی لیکن ڈیرن سیمی پشاور زلمی کو سپورٹ کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More