لالہ کی کمر میں شدید درد ہو رہا ہے ۔۔ شاہد آفریدی پی ایس ایل کھیل رہے ہیں یا نہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 26, 2022

شاہد آفرریدی کی کمر میں شدید درد ہونے لگا ہے، انہیں یہ درد گزشتہ رات ہوئی تھی اور انہوں نے بائیو سیکیور ببل سے باہر آنے کی درخواست کی ہے زرائع کے مطابق ان کی یہ درخواست کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیم مینجمنٹ کو دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی۔ایس۔ایل) سیزن 7 کے شروع ہونے میں بس اب ایک دن رہ گیا ہے جب شاہد آفریدی عرف لالہ اور کوئٹہ گلیڈیٹر کے مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے۔

اس کے علاوہ شاہد آفریدی کی اب پی۔یس۔ایل میں نمائندگی ارو بھی زیادہ مشکوک لگ رہی ہے کیونکہ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی سالی کا انتقال ہو گیا ہے،جس کی وجہ سے ان کا یہ بڑا ایونٹ کھیل پانا مشکل نظر آرہا ہے مگر وہ پی۔ایس۔ایل کھیل پاتے ہیں یا نہیں اس کا جواب ابھی نہیں دیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی پی۔ایس۔ایل سیزن 6 میں بھی انجری کے باعث ملتان سلطانز کے میچز سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More