موسم کی تبدیلیوں کی وجہ سے کسی کو بخار ہے تو کسی کا گلا خراب اور نزلہ زکام۔ ہر جگہ ایسا ہی حال ہے۔ پہلے تو صرف کراچی میں ہی ہر گھر میں کوئی نہ کوئی بیمار تھا لیکن اب ملک بھر میں یہ وباء پھیل چکی ہے۔ وہیں کورونا وائرس کی پانچویں لہر بھی مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ ایسے میں اپنی مدد آپ کے تحت آپ اپنا خیال خود کریں۔
یہ خیال نہ کریں کہ اس میں حکومت کی جانب سے کوئی اقدام کیے جائیں گے۔
موسمیاتی تبدیلیاں انسان کے جسم کے درجہ حرارت کو متاثر کرتی ہیں۔
بخار، کھانسی، جسم درد، منہ کا کڑوا پن اور سونگھنے، ذائقے کی حس ختم ہونے جیسی علامات تقریباً پورے پاکستان میں پھیل چکی ہیں۔
ان حالات میں آپ کس قسم کے اقدامات کریں کہ آپ خود اپنی بھی حفاظت کر سکیں اور اپنے گھر والوں کی بھی:
1- ٹھنڈے پانی سے مکمل پرہیز کریں
2- نیم گرم پانی پیئیں۔
3- جوشاندہ پئیں
4- گرم پانی کا بھاپ لیں
5- انڈے کھائیں
6- انجیر کھائیں
7- بادام کھائیں
8- لونگ، الاچی، دارچینی کا قہوہ پئیں
9- مٹن سوپ پئیں، کالی مرچ ادرک، ہلدی ڈال کر
10- دیسی مرغی کا سوپ پئیں، کالی مرچ، ادرک، ہلدی ڈال کر
11- کیلشیم کسی بھی صورت میں لازمی لیں
12- پانی کا استعمال زیادہ کریں
آپ بھی اپنی احتیاط کریں۔ اپنا مدافعتی نظام مضبوط بنائیں اور سردی کے موسم میں نزلے زکام سے محفوظ رہیں۔