عمران خان کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ خان صاحب جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہ بھی مہنگی ہو جاتی ہے بلکہ سوشل میڈیا صارفین تو کہتے ہیں کہ خان صاحب جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں پھر اس کا اللہ ہی مالک ہوتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی صورتحال کے بارے میں بتائیں گے جب عمران خان نے لاہور قلندرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر پی سی بی کی ویڈیو چرچہ میں ہے جس میں چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں اور پی ایس ایل 7 کی تقریب رونمائی کے حوالے سے ڈیجیٹل تقریب منعقد کی جس میں عمران خان اور رمیز راجہ نے افتتاح کیا۔
لیکن اس ویڈیو میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اداکاری بھی کی گئی، کیونکہ اگر آپ نے غور کیا ہو تو جیسے ہی رمیز راجہ وزیر اعظم کے پاس آ کر ان سے کہتے ہیں کہ پی ایم تو خان صاحب ایک منفرد انداز میں اٹھتے ہیں اور آگے کی طرف بڑھتے ہیں۔ یعنی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ خان صاحب ایک اچھے کھلاڑی اور سیاست دان تو ہیں ہی مگر اداکاری بھی کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے ایک اور اہم بیان بھی دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں اس بار لاہور قلندر ٹرافی جیتے، جبکہ امید کے ساتھ ساتھ انہوں نے لاہور قلندر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا، واضح رہے لاہور قلندرز اب تک ایک بار بھی پی ایس ایل کی ٹرافی اپنے نام نہیں کر سکی ہے۔
خان صاحب نے باقی تمام ٹیمز کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔