پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن کرونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے کی خبر سامنے آ گئی۔
کراچی کے بائیو ببل ہوٹل میں کرونا کے وار، ہوٹل کے 40 ملازمین شکار ہو گئے، دوسری جانب پی سی بی عملے، ہوٹل اور گراؤںڈ اسٹاف پر بھی کرونا کا خطرہ منڈلانے لگ گیا ہے۔
کراچی کے ہوٹل میں پری ٹیسٹنگ کے دوران 40 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جنہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے، یہ وہی ہوٹل ہے جہاں پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔
لیکن پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صورتحال فالحال انڈر کنٹرول ہے، اگر ایک ہفتے کے لیے ٹورنامنٹ کو روکا بھی گیا تو ایڈیشن اپنے مقررہ تاریخ پر ہی اختتام پذیر ہوگا۔