قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان دنیائے کرکٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی سے نئی پہچان قائم کرچکے ہیں وہیں ان کی دین سے محبت دیکھ کر ہر شخص ان کا دلداہ بن چکا ہے ،یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں صرف کرکٹر نہیں بلکہ ایک اچھا انسان بھی تسلیم کرتے ہیں۔
محمد رضوان ویسے تو لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بنوا لیتے ہیں لیکن خواتین کے ساتھ سیلفیاں کیوں نہیں بنواتے اس کی وجہ انہوں نے خود بتائی ہے۔
سوشل میڈیا پر محمد رضوان کا ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں خواتین کے ہمراہ تصاویر نہ لینے سے متعلق گفتگو کی۔
انٹرویو میں رضوان کا کہنا تھا کہ میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں اور میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ جب کوئی ماں یا بہن میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو میں ان کے ساتھ تصویر کھنچواؤں، ان خواتین کا معیار میرے نزدیک بہت اعلیٰ ہے۔
کھلاڑی محمد رضوان نے کہا اگرچہ میری خواہش ہے کہ اس عمل پر ہماری مداح ماں بہنیں مجھ سے خفا نہ ہوں لیکن اس کے باوجود کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعے میں خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔