قومی کرکٹر یاسر
شاہ پر بے بنیاد اور جھوٹا الزام لگایا گیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ یاسر کا نام غلط بیانی کی وجہ سے سامنے آیا تھا۔ جبکہ یاسر کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔
اس معاملے پر پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ:
''
یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں جس کے بعد اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے کرکٹر کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا ہے۔
''
کرکٹر یاسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ:''
مداحوں اور اپنے ساتھیوں کا شکر ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، مجھ پر بھروسہ کیا۔ میں پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کرتا ہوں، جو مجھے بدنام کرے گا وہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے گا۔ صرف ملک سے نفرت کرنے والے ہی اپنے مفاد کی خاطر اتنا گِر سکتے ہیں ۔ جن لوگوں نے میرا نام خراب کرنے کی کوشش کی ہے اُن کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔
''
واضح رہے کہ 14 سالہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں یہ کیس دائر ہوا تھا کہ لڑکی کو یاسر کے دوست نے ہراساں کیا، زیادتی کی، ویڈیو بنائی جبکہ یاسر نے لڑکی کو ڈرایا اور دھمکایا، البتہ اب یاسر شاہ ان تمام الزامات سے بری ہوچکے ہیں۔