پی ایس ایل 7 کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت آج سے، پی سی بی نے کون سی نئی آفر دے دی؟

ہماری ویب  |  Jan 11, 2022

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کون سا کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائے گا اور کون ہوگا مین آف دی میچ، یہ سب اگر گراؤںڈ میں دیکھ کر اپنی آنکھوں سے دیکھا جائے تو ہی اصل مزاح آئے گا۔ لیکن اس سب کے لیے آپ کے پاس ٹکٹ ہونا لازمی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو پی ایس ایل 7 کے ٹکٹس سے متعلق ہی بتائیں گے۔

پی ایس ایل کے دیوانے ہو جائیں تیار کیونکہ پاکستان سپر لیگ 7 کے میچز کے ٹکٹس آج 11 جنوری سے فروخت ہونا شروع ہو جائیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے فینز کے لیے ایک آفر بھی دی گئی ہے، اس آفر میں فینز 4 ٹکٹس پر ایک ٹکٹ مفت حاصل کر سکیں گے۔ اب ظاہر سی بات ہے ایک ٹکٹ میں دو فائدے کی آفر یہاں کسی نا کسی طرح فٹ ہو ہی جاتی ہے۔

تو اگر آپ کا تیسرا دوست آپ سے ناراض ہے تو ابھی اس کو منالیں کیونکہ وہ آپ کو ایک مفت ٹکٹ ضرور دلا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹس خریدے جا سکتے ہیں۔ راؤنڈ میچز کی قیمت ڈھائی سو سے تین ہزار تک رکھی گئی ہے جبکہ فائنل راؤنڈ میں اس کی قیمت پانچ سو سے چار ہزار روپے تک ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More