قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اپنے جارہانہ انداز سے دنیائے کرکٹ میں اپنی الگ پہچان سے جانے جاتے تھے۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے فاسٹ باؤلر محمد آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ بہت مشہور تھا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران بہت جھگڑے کیے۔
انہوں نے کہا کہ حالانکہ میرے 14 سالہ کیرئیر میں میری صرف دو دفعہ لڑائی ہوئی، ایک بار محمد آصف سے جب میں نے اسے بلا مارا تو وہ مجھے ایک نہیں بلکہ دو بار مارنا چاہیے تھے۔
خیال رہے کہ سال 2007 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے پہلے T20 ورلڈ کپ کے دوران ڈریسنگ روم میں شعیب اختر اور محمد آصف کے مابین تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر غصے میں آکر شعیب نے محمد آصف کو بلا دے مارا تھا اور اس کے نتیجے میں محمد آصف زخمی ہوئے تھے تاہم دونوں باولرز کے بیچ لڑائی کی اصل حقیقت تاحال معلوم نہ ہوسکی تھی۔