کرکٹ میں کامیابی کے بعد اپنا ریسٹورینٹ کھول لیا ۔۔ کرکٹر شعیب ملک نے کس شہر میں اپنا ذاتی ریسٹورینٹ شروع کر دیا؟

ہماری ویب  |  Jan 10, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کسی نہ کسی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔ پہلے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ پرفیوم برانڈ پاکستان میں متعارف کرایا اور اب اپنے ریسٹورینٹ کا بھی افتتاح کر ڈالا۔

شعیب ملک کی جانب سے پاکستان کے شہر لاہور کے پوش علاقے میں ذاتی ریسٹورینٹ کھول لیا۔ اپنے ریسٹورینٹ کی افتتاحی تقریب میں ساتھی ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات کو دعوت بھی دی۔

شعیب ملک نے اپنے ریسٹورینٹ کا نام دی رائس باؤل رکھا ہے جس کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ہوئی۔ ریسٹورینٹ کی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، کرکٹر حسن علی، امام الحق، وہاب ریاض اور سابق کوچ وقار یونس سمیت دیگر کھاڑیوں نے شرکت کی۔

ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو عاطف اسلم سے ملتے اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم کی تقریب میں انٹری کے بعد شعیب ملک شمیت دیگر کھلاڑی بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More