پاکستانی کھلاڑی اپنے منفرد انداز اور نرم رویے کی بدولت جانے جاتے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ انسانیت کا خیال اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو محمد رضوان سے متعلق ہی بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی جانب ایک ٹوئیٹ کی گئی تھی جس میں وہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش نظر آ رہے تھے۔
ٹوئیٹ میں محمد رضوان نے لکھا کہ افغانستان کی عوام کو اس وقت ہماری ضرورت ہے، انہیں کھانے، محفوظ جگہ، ادوایات، گرم کپڑوں کی ضرورت ہے۔
ان کا لکھنا تھا کہ موجود صورتحال آنکھوں کو کھول دینے والی تھی۔ جبکہ انہوں نے امت محمدی سے مشکل وقت میں مدد کی اپیل بھی کی۔
محمد رضوان پاک افغان بارڈر پر موجود افغان شہریوں کی مدد کے یے موجود تھے۔ اس مشکل وقت میں محمد رضوان کا افغان عوام کی مدد کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے عوام کو سپورٹ کرتا ہے۔ واضح رہے افغان طالبان کئی مواقع پر افغانستان کو سپورٹ کرنے اور مدد کرنے کی اپیل کر چکے ہیں۔