پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اورٹی 20 سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
18 سال کرکٹ کیرئیر میں محمد حفیظ کی جانب سے 55 ٹیسٹ ،218 ون ڈے
اور 119ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل گئے ہیں۔ محمد حفیظ نے32مرتبہ مین آف دا میچ اور9 بارمین آف دا سیریز کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ اور دیگر فرانچائز لیگز میں اپنی نمائندگی جاری رکھیں گے۔