سب کچھ چلا جائے مگر ایمان نہیں جانا چاہیے ۔۔ شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی اور اپنی بیٹیوں کو کیا نصیحت کی؟

ہماری ویب  |  Jan 02, 2022

شاہد آفریدی پاکستان کی وہ شخصیت ہیں جو کہ دل کی بات ہونٹوں پر لانا جانتے ہیں اور وہ یہ بات کہنے سے گریز بھی نہیں کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں بھی آپ کو بتائیں گے کہ شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں، داماد اور سب کو یا نصیحت کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہے جس میں اینکر شاہد آفریدی سے سوال کرتی ہے کہ وہ کون سی چیز ہے جس کے بغیر آپ محسوس کرتے ہو، کہ آپ نامکمل ہو۔

جس کے جواب میں شاہد کا کہنا تھا کہ میرا ایمان، اگر میرا ایمان میرے ساتھ نہیں ہوگا تو میں نامکمل ہوں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ایک بات کہتا ہوں کہ اپنے لیے زندگی گزارنا آسان سی بات ہے مگر انسانیت کے لیے کام کرنا ایسا اطمینان ہے جو آپ خرید نہیں سکتے ہیں۔

شاہد آفریدی اپنے بیٹیوں کو بھی اگرچہ ہر لمحہ سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں مگر وہ بیٹیوں کو بھی کئی معاملات میں نصیحت کرتے ہیں، وہ اپنی بیٹیوں پر ہدایت کرتے ہیں اور پھر معاملات حل کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کو بھی انسانیت کی مدد کرنے اور اس کا احساس کرنے کی نصیحت کرتے رہتے ہیں۔

اپنے داماد شاہین آفریدی کو بھی شاہد پروفیشنل طریقے سے نصیحت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ شاہد آفریدی کا لاہور قلندرز کی سربراہی کرنے پر شاہین آفریدی کے لیے کہنا تھا کہ شاہین کو ابھی اپنی بالنگ پر مزید توجہ دینی چاہیے، کپتانی کے لیے ابھی تیار ہونا ہے انہیں۔ شاہد آفریدی نے کپتانی کے لیے مزید 2 سے 3 سال تیاری کا مشورہ دیا تھا، ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ آخر کار ہے تو وہ بھی آفریدی، تو اس نے بھی نہیں سننی تھی۔ لیکن اس کا فیصلہ ہے، کھلاڑیوں کو اپنے فیصلے لینے چاہیے، اس کا احترام کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More