کوئی نماز کی طرف بلا رہا ہے، تو کوئی نماز پڑھانا سکھا رہی ہیں ۔۔ یہ مشہور کھلاڑی اپنے بچوں کو مذہبی تعلیم کس طرح دے رہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Dec 29, 2021

پاکستان کی مشہور شخصیات اکثر تفریح کرتے اور میڈیا پر بات چیت کرتے نظر آ تے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ مذہبی تعلیم کے حوالے سے کافی حساس ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ مشہور کرکٹرز کس طرح دوسروں کو اور اپنے بچوں کو مذہبی تعلیم دے رہے ہیں۔

محمد رضوان:

محمد رضوان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں چرچے میں رہنے والے کھلاڑی تھے جنہیں پاکستانی قوم نے بے حد سراہا، رضوان اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئے جب وہ میچ سے ایک دن پہلے تک آئی سی یو میں تھے لیکن میچ کی خاطر اگلے ہی روز گراؤنڈ میں تھے۔

محمد رضوان ہمت اور حوصلہ چھوڑتے نہیں ہیں، چاہے کرکٹ میدان ہو یا پھر دینی تعلیم۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان کرکٹ کے متوالوں کے درمیان موجود ہیں، جبکہ اسی دوران وہ پشتو زبان میں دعوت تبلیغ دے رہے ہیں۔ اگرچہ وہ پشتو زبان کا استعمال کر رہے ہیں، جو کہ بہت سے سننے والوں کو سمجھ نہ آئے مگر ان کی تبلیغ میں کُن فیا کُن کا لفظ ضرور استعمال ہوا جو کہ واضح طور پر اللہ کی تعریف کو اجاگر کر رہا ہے، اسی طرح انہوں نے اذان کا بھی ذکر کیا۔

ثانیہ مرزا:

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دونوں کا تعلق اگرچہ دو مختلف سماجوں سے ہیں جن کے طور طریقے کچھ حد تک مختلف ہیں مگر دینی لحاظ سے دونوں ملک ایک ہی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ اپنے بیٹے کو نماز پڑھانا سکھا رہی ہیں اور دعا کے لیے عاجزی اور انکساری کے ساتھ ہاتھ اٹھانا بھی سکھا رہی ہیں۔ ثانیہ بیٹے کو مسنون دعائیں بھی یاد کراتی ہیں۔

شاہد آفریدی:

شاہد آفریدی کرکٹ کے میدان میں جس طرح کھل کر کھیلتے ہیں، اسی طرح وہ حقیقی زندگی میں بھی کھل کر بیٹیوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ مگر کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جن پر وہ ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں شاہد نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں نے گھر کا ٹی وی توڑ دیا تھا، وجہ بتاتے ہوئے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ اہلیہ کو کئی بار کہا تھا کہ بھارتی ڈرامے بچیوں کے ساتھ نہ دیکھا کریں، کیونکہ اس میں وہ اپنی ثقافت کو اجاگر کر رہے ہوتے ہیں۔

بیٹی کو ایک مرتبہ بھارتی ڈرامے دیکھتے ہوئے پایا تھا، جس میں اداکارہ پوجا کر رہی تھی، اسی وجہ سے میں نے غصہ میں آ کر ٹی وی ہی توڑ دیا تھا۔ شاہد آفریدی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم سے بھی بیٹیوں کو روشناس کرا رہے ہیں، جبکہ انہیں جو عمل پسند نہیں لگتا اس کا اظہار بے جھجک کر دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More