اسپتال میں موجود کرکٹر عابد علی کی آپریشن کے بعد طبیعت اب کیسی ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 23, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی ان دنوں دل کے مرض میں مبتلا ہیں۔ جبکہ خبر کے مطابق ان کے دل کی شریان میں دوسرا اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے۔

تاہم ڈاکٹرز نے انہیں دو ماہ کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس کے بعد وہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔

کرکٹر عابد علی نے اپنے ایک پیغام میں اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ اب میں ٹھیک ہوں۔ جبکہ دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے شایقین کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی زیر علاج کرکٹ کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قائدِ اعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے میں اچانک تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال منتقل کیا تھا۔ جہاں ان ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے عابد علی کی دو شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More