بڑھتا ہوا کولیسٹرول برین ہیمرج کی وجہ ہے ۔۔۔ آج کل برین ہیمرج سے اموات تیزی سے ہو رہی ہیں، جانیئے ڈاکٹر کی رائے

ہماری ویب  |  Dec 22, 2021

برین ہیمرج کی وجہ سے پاکستان کے معروف ڈاکٹر اور ماہرِ خون ڈاکٹر طاہر شمسی کا انتقال ہوا۔ جو پاکستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ڈاکٹر طاہر کی خدمات تو پاکستان کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ لیکن اب مذید لوگوں کو اس مرض سے بچانے کے لیے کیا اقدامات کرنے چاہیئے۔ کیا کسی نے اس کے بارے میں سوچا ہے؟ برین ہیمرج تیزی سے بڑھتا مرض ہے جو کینسر کے بعد دوسرا جان لیوہ مرض ثابت ہو رہا ہے۔ دماغ اور خون دونوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ کسی ایک کی کمی یا زیادتی انسان کو موت کے منہ تک لے جاتی ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ڈاکٹر کی رائے بتا رہے ہیں جو برین ہیمرج کے بڑھتے کیسز کی اصل اور سب سے زیادہ عمومی وجہ بتا رہے ہیں:

برین ہیمرج کے بڑھتے کیسز کی اصل وجہ:

٭ ڈپریشن:

ڈپریشن کا مرض تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ لوگ جلدی دلبرداشتہ ہو جاتے ہیں۔ ان کو اس قدر غم لگ جاتا ہے کہ ہر وقت درد کی ٹیس اُٹھنے لگتی ہے اور کچھ وقت بعد ڈپریشن کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔ یہ ڈپریشن اپنے انجام کو پہنچتی ہے تو ساتھ کئی بیماریاں پیدا کرتی ہے۔ جن میں برین ہیمرج خطرناک مرض ہے۔

٭ کولیسٹرول:

جسم کا بڑھتا کولیسٹرول غیر ضروری مآدوں کی افزائش کر دیتا ہے۔ جن سے جسم میں کولیسٹرول کا لیول بڑھتا جاتا ہے۔ کولیسٹرول کا خیال صرف موٹاپے سے بچنے کے لیے نہ کریں بلکہ دماغی توازن کو بھی برقرار رکھنے کے لیے کریں۔ آپ کی سستی آپ کو ان امراض تک پہنچا دیتی ہے۔

٭ لائف سٹائل:

کھانے پینے کے علاوہ ورزش، جسمانی و ذہنی سکون انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نیند کے اوقات ایک نارمل جسم کے لیے 8 گھنٹے ہیں جن کو اگر روزمرہ کی زندگی میں پورا نہ کیا جائے تو یہ دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس لیے برین ہیمرج کو بڑھنے سے روکیں۔ وقت کی پابندی کا خیال کریں۔

٭ ذہن کی کمزوری:

ذہنی کمزوری، ایک دم چونکنا، پڑھنے میں مسئلہ ہونا، کوئی بات دیر سے سمجھ انا، اچانک شدید سردرد لگنا، غنودگی، سستی، غفلت، اچانک چہرے، ہاتھ یا ٹانگ کا سن ہوجانا، سوئیاں چبھنے کا احساس، جسم کی سنسناہٹ کی مستقل تکلیف مستقبل میں برین ہیمرج کی وجہ بنتی ہے۔

٭ آنکھوں کی کمزوری:

آنکھیں خراب ہونا یا کمزور ہونا دماغی رگوں کو کمزور کرتا ہے کیونکہ دیکھنے کی حس کا زور زیادہ پڑتا ہے۔ لہٰذا گاجریں استعمال کی جائیں اور بینائی کا بھی خیال رکھیں۔

برین ہیمرج خطرناک کیوں؟

برین ہیمرج جان لیوا اس وجہ سے ہے کیونکہ اس میں دماغی شریان پھٹ جاتی ہے جس سے دماغ کو 80 فیصد نقصان پہنچتا ہے اور بچنا صرف اس صورت میں ممکن ہوتا ہے کہ کھوپڑی کے اندر سوجن اور خون بہنا کتنی جلد کنٹرول ہوتا ہے۔ اگر خون کا بہنا کنٹرول میں نہ آئے تو جان چلی جاتی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More