جہنم کا درخت کس کو کہتے ہیں اور یہ کہاں پایا جاتا ہے؟ جانیئے اس سے متعلق حیرت انگیز معلومات

ہماری ویب  |  Dec 19, 2021

قدرت نے کئی قسم کے پودے بنائے ہیں۔ اور ہر پودا اپنے اندر مخصوص قسم کی خاصیت رکھتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں زقوم کے درخت کے بارے میں جس کو قرآن میں جہنم کا درخت کہا گیا ہے۔ اور بتایا گیا ہے کہ یہ دوزخ میں آگ کے شعلوں کے درمیان ہوگا اور جو لوگ جہنم میں پوں گے ان کو غذا کے طور پر کھلایا جائے گا۔

زقوم ايک قسم کا خار دار پودا ہے۔ جو کڑوا اور زہریلا ہوتا ہے۔ دیکھنے میں بدنما سا لگتا ہے۔ یہ جزیرۂ عرب کے علاقہ تہامہ یا طائف میں پایا جاتا ہے۔ ویسے تو یہ تمام بنجر صحراؤں میں ہوتا ہے۔ بالکل اس کے جیسا پودا بھارت میں ہے جو ناگ پھن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بعض لوگوں نے اسے ہی زقوم کہہ دیا۔ اس کو توڑنے پر اندر دودھ نکلتا ہے وہ اگر جسم پر کہیں بھی لگ جائے تو ورم ہوجاتا ہے۔

کوئی اگر اس کوپی لے تو پیٹ گرم تیل کی طرح کھولتا رہتا ہے۔ اس کی شکل شیطان کے منہ جیسی ہوتی ہے۔ اس کو یہودی زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے کھانوں میں بدبو زیادہ آتی ہے۔ اس کے دودھ کو جانوروں کو مارنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More