محمد رضوان کا نام کون نہیں جانتا، اب انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ کیلئے برطانیہ کے مشہور کلب کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
جس پر برطانوی ویمن کرکٹ ٹیم اور سسکس ویمن کی معروف کھلاڑی سارہ ٹیلر نے کہا کہ میں اب محمد رضوان سے سیکھنے کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتی اور یہ ایک اچھا معاہدہ ہے۔
پوری دنیا کو یہ خوشخبری سسکس کرکٹ کلب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے سنائی اور کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان سے معادہ کر لیا ہے۔
یہی نہیں اس ٹویٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد محمد رضوان نے بھی ایک ٹویٹ کیا اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں سسکس کے ساتھ معاہدے پر اور اب 2022 کے شاندار سیزن کی جانب دیکھ رہا ہوں۔
واضح رہے کہ شاندار پاکستانی بلے باز محمد رضوان نے حال ہی میں ایک سال میں 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔