سٹیڈیم نہیں گئے کیونکہ ابا نہیں مانیں گے ۔۔ کراچی کے خالی گراؤنڈ پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار

ہماری ویب  |  Dec 16, 2021

کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ جوکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی پرامن واپسی ہے۔ لیکن پہلے میچ کے دوران دیکھا گیا کہ دونوں ٹیمیں میچ تو کھیل رہی ہیں، پاکستان میچ جیت بھی رہا ہے لیکن ان سب میں صرف ایک چیز کی کمی تھی اور وہ ہیں شائقین۔

پاکستانی شائقین کی کمی ۔ سٹیڈیم اتنا خالی کہ معلوم ہی نہیں ہو رہا تھا کہ پاکستان اپنے ہوم گراؤنڈ میں روشنیوں کے شہر کراچی میں انٹرنیشنل سیریز کھیل رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔ کوئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر مزاحیہ کمنٹ کرتا رہا تو کسی نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کو جنگل اور اُجڑا چمن کہہ ڈالا۔ کسی نے کہا یہ میچ کا گراؤنڈ نہیں لگ رہا بلکہ ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی سوگ منایا جا رہا ہو۔

کسی نے لکھا کہ مقامی کرکٹ میں ہی اتنا رش ہوتا ہے کہ پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی اور یہاں تو انٹرنیشنل کرکٹ میں ویران لگتا ہے سٹیڈیم، وہیں معروف کرکٹرز نے بھی اپنے انداز سے شائقین کے جوش کو گرمانے کی کوشش کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More