میچ بھی جیتا اور اعزاز بھی۔۔۔ رضوان نے ایسا کونسا ریکارڈ بنالیا جو کوئی نہیں توڑ سکتا؟

ہماری ویب  |  Dec 15, 2021

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں پاکستان نے 2 میچز جیت کر ہوم سیریز اپنے نام کرلی۔

تاہم وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں میچز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ محمد رضوان 2021 میں ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔

آگر ریکارڈ کی طرف نظر ڈالی جائے تو 2020 میں رضوان نے کل 26 ٹی 20 میچز کھیلے تھے، جس میں انہوں نے مجموعی طور 313 رنز اسکور کیے تھے، جس میں ایک ہاف سینچری بھی شامل ہے۔

دوسری جانب 2021 کے ریکارڈ کی بات کی جائے تو رضوان نے کل 27 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں، جس میں مجموعی طور پر 12 سو زائد رنز بنائے ہیں۔ جس میں 11 ہاف سینچریاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑی آؤٹ کرکے سیزر اپنے نام کرلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More