پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ جیت گیا

ہماری ویب  |  Dec 13, 2021

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کراچی میں پہلا ٹی 20 میچ کھیلا گیا جس میں 63 رنز سے پاکستان نے جیت اپنے نام سمیٹی۔ پاکستانی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 200 رنز بنائے جبکہ ’نمبر ایک کپتان‘ بابراعظم صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ 35 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد محمد رضوان اور حیدر علی نے پاور پلے کے 6 اوورز کا اختتام 44 رنز پر کیا جو بہت شاندار ثابت ہوا۔
محمد رضوان 78 رنز پر شیفرڈ کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 137 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ محمد وسیم 4، شاداب خان 3 وکٹیں، محمد نواز، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More