سردی میں گیس کا بل حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے آپ کو چاہیئے احتیاط کریں، گیس کا کم سے کم خرچ کرنا ممکن تو نہیں، لیکن مختلف الیکٹریکل اور سادی اپلائنسز کا سہارا لیں اور زندگی آسان بنائیں۔ آئیے اپ کو گیس کا بل کم کرنے کے طریقے بتاتے ہیں۔
گیزر
سردیوں میں گیزر کی مانگ میں اضآفہ ہو جاتا ہے۔ سب ہی گیزر کو استعمال کرتے ہیں۔ کوئی گھر میں نیا گیزر خرید کر لے آتا ہے تو کوئی بند گیزر کو کھولتا ہے تو پہلے اس کو ٹھیک کرواتا ہے۔ سیٹنگ اس کی ایڈجسٹ کرواتا ہے۔ تاکہ سردی میں گرم پانی مل سکے اور وہ اس موسم ٹھنڈ سے بچ سکیں۔
البتہ گیزر بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے نہیں چلتا اور پھر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں پانی گرم کرنے کا وہ طریقہ جو بناء گیزر اور بناء گیس کا بل بڑھائے آپ کی بڑی مدد کرتا ہے۔
ٹپ :
٭ آج کل بازار میں الیکٹرک انسٹنٹ واٹر ہیٹر دستیاب ہے۔ جو بجلی کی مدد سے چلتا ہے اور پانی کے نل کی جگہ اس کو لگالیں، پھر پانی استعمال کریں تو وہ گرم آتا ہے۔ اس کا درجہ حرارت اپنے حساب سے سیٹ کرلیں۔ نہ ہو گیزر کی جھنجھٹ اور نہ فکر۔
٭ اس سے گیس کے اضافی بل کی فکر بھی نہیں ہوگی اور یہ بجلی کے یونٹ بھی زیادہ استعمال نہیں کرتا۔ ساتھ ہی ساتھ گرم پانی کے لئے انتظار بھی نہیں کرنا پڑتا، بس نل کھولو اور گرم پانی حآضر۔ ہے نا اچھی ٹیکنالوجی اب آپ بھی اس کو خرید لائیں۔
بنا گیس کا چولہا
اسٹیل سے بنا ہوا چولہا اب آپ کے لئے حاضر ہے۔ اس کو چلانے کے لئے گیس کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ لکڑی کے چھوٹے بلٹ ڈالیئے ان پر مٹی تیل کا سپرے کریں ، آگ جل جائے گی، اب اپنے حساب سے اس کو استعمال کریں۔
ہیٹر کمبل
سردی میں ٹھنڈ زیادہ لگنے کی وجہ سے آپ اگر سیلنڈر یا انگھیٹی اور کوئلے جلاتے ہیں تو اس سے بچیں اور ہیٹر والا کمبل خرید لائیں۔ الیکٹریکل ہیٹر کمبل اب آسانی سے دستیاب ہے۔ یہ مختلف قسم کا ہوتا ہے۔ کسی کے چاروں کونوں پر ہیٹنگ تاریں لگی ہوتی ہیں جن کو ڈیوائس کنٹرول کرتی ہے۔ کچھ ایسی ہوتی ہیں جن میں چھوٹی سم کے سائز کی چپ لگی ہوئی ہوتی ہے اور کچھ الیکٹرک کمبل ایسے ہوتے ہیں جن میں یہ ریموٹ موجود ہوتا ہے اور اس کا ایک تار ہوتا ہے۔ جس میں سے بیٹری سے ہیٹ آتی رہتی ہے اور جسم گرم ہوتا ہے۔
لیکن اس کا استعمال احتیاط کے ساتھ کرنا لازمی ہیں۔ اس کو 1 یا 2 گھنٹے بھی اوڑھ کر رکھیں تو 4 سے 5 گھنٹے تک آپ کو گرماہٹ کا احساس ہوتا رہتا ہے۔ آپ اس کے ریموٹ کو ان کریں، جب تک زیادہ گرمائش نہ ہو جائے اس کو بند نہ کریں یا اگر نیند میں آنکھ لگ جائے تو یہ دھیان رکھیں کہ اس کا ریموٹ بستر سے دور ہو۔ کوشش یہ کریں کہ رات بھر اس کو آن نہ رکھیں۔